۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله اعرافی

حوزہ/ ایرانی دینی مدارس کے سربراہ نے ایک پیغام میں، حوزه علمیه قم کے بزرگ استاد آیت اللہ صلواتی کی رحلت پر تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ایک پیغام میں، حوزه علمیه قم کے بزرگ استاد آیت اللہ صلواتی کی رحلت پر تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔

تعزیتی پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

استادِ گرامی اور حوزه علمیه قم کی عظیم علمی اور اخلاقی شخصیت آیت اللہ آقائے الحاج شیخ غلام رضا صلواتی قدس اللہ نفسہ الزکیہ کی رحلت کی خبر، دینی مدارس کیلئے بہت ہی افسوسناک خبر ہے۔

ان عظیم فقیہ اور متقی دانشور نے حوزہ ہائے علمیه کے ممتاز اساتذہ سے اعلیٰ علمی مراحل طے کرنے کے بعد، انتہائی صبر و استقامت کے ساتھ، حوزه علمیه میں تقریباً نصف صدی متعدد شاگردوں کی تربیت کیلئے تدریس کی مسند پر بیٹھے اور آپ کا تقویٰ، رہن سہن، تواضع و انکساری اور حوزه ہائے علمیه کیلئے گزشتہ صالح علماء کی اخلاقی سنتوں کے پیکر تھے۔

مرحوم و مغفور آیت اللہ صلواتی کا عوام اور طلاب و علماء کیلئے وعظ و نصیحت میں کردار نیز انقلابِ اسلامی کی تحریک میں حصہ اور امام راحل رحمۃ اللّٰہ علیہ و رہبر انقلاب اسلامی کا ساتھ دینا قابلِ تعریف ہے۔

حوزہ علمیہ قم کے اس ممتاز استاد کی رحلت پر حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف، رہبرِ انقلابِ اسلامی، مراجع تقلید اور حوزہ ہائے علمیه سمیت آپ کے شاگردوں، عقیدت مندوں، لواحقین اور فرزندان کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہوئے خدا کی بارگاہ میں مرحوم و مغفور کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل اور عزت و سلامتی کی دعا کرتے ہیں۔

امید ہے کہ قم المقدسہ کے عوام، طلباء و علمائے کرام اور حوزه کے اساتذہ ان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تشییع اور مجالس ترحیم میں شرکت کریں گے۔

عاش سعیدا و مات سعیدا۔

شریک غم؛ علی رضا اعرافی

سربراہ حوزه ہائے علمیه ایران

جمعہ 6 ربیع الاوّل 1445ھ ق

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .